QR CodeQR Code

کرپشن میں ترقی، پاکستان بدعنوان ترین ملکوں میں 33 ویں نمبر پر فائز

6 Dec 2012 11:20

اسلام ٹائمز: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ ایسے ممالک ہیں جہاں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، پڑوسی ملک بھارت بھی کرپٹ ملکوں میں 79 ویں نمبر پر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2011ء میں کرپٹ ترین ملکوں میں پاکستان کا نمبر 42 واں تھا جو 2012ء میں 33 واں ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود نیب کے چیئرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں روزانہ 7 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے یعنی گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں 15 ہزار ارب روپے بدعنوانی کی نذر ہوگئے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ ایسے ممالک ہیں جہاں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، پڑوسی ملک بھارت بھی کرپٹ ملکوں میں 79 ویں نمبر پر ہے۔ سہیل مظفر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپٹ ملکوں کے بارے میں اپنا تجزیہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور امداد دینے والی اداروں کی رپورٹس اور مختلف سروے رپورٹس کی مدد سے تیار کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 218436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218436/کرپشن-میں-ترقی-پاکستان-بدعنوان-ترین-ملکوں-33-ویں-نمبر-پر-فائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org