0
Thursday 6 Dec 2012 21:08

فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک مغوی بازیاب جبکہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی احمد یار چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مومن آباد کی سربراہی میں پولیس کی ایک پارٹی نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک مغوی حاجی عمر خان ولد نور محمد جو کہ زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا بازیاب کرا لیا ہے۔

ایس ایس پی احمد یار چوہان کے مطابق مذکورہ مکان سے تین ملزمان دانش ولد الف اللہ، روزی جان ولد محمد نور، شیخ عبداللہ ولد علی احمد کو گرفتار کرکے تین تیس بور پستول برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں مغوی حاجی عمر خان کا حقیقی بھائی روزی جان بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی عمر کے حقیقی بھائی روزی جان نے دانش اور شیخ عبداللہ کے ساتھ مل کر 28 نومبر کو میٹروویل کے نزدیک اغوا کیا تھا ملزمان نے دانش کے پلاٹ میں جکڑ رکھا تھا اور 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود میں ملزم اسماعیل ولد ابوالحسن کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلیا۔ ملزم تھانہ زمان ٹاون میں شوکت مسیح کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ پیر آباد تھانے کی حدود میں ملزم رحمن عرف عبدالرحمن ولد گل زرین اور فاروق مقصود کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اورنگی ٹاون 4 نمبر بدر چوک میں ایک شخص امیراللہ، پیرآباد کے پولیس اہلکار محمد نواز اور دو اہل تشیع سید نثار مہدی، سید نجم مہدی کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا ساتھی شعیب پہلے گرفتار ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 218448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش