QR CodeQR Code

ملک میں جان بوجھ کر شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

6 Dec 2012 22:29

اسلام ٹائمز: اسکردو میں مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج تک مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار کبھی کسی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے لوگوں میں جس قدر حب الوطنی ہے اتنا ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں میں نہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس خطے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ حسین نوری کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کو جان بوجھ کر لڑانے کی سازش ہو رہی ہے اور نتیجے میں پاکستان کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار کبھی کسی ملک دشمن سرگرمی میں آج تک ملوث نہیں ہوئے بلکہ ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی جماعتوں کو ابھارا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اس ملک کو انتشار سے نکال کر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ علامہ حافظ حسین نوری کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 218667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218667/ملک-میں-جان-بوجھ-کر-شیعہ-سنی-کو-لڑانے-کی-سازش-ہو-رہی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org