QR CodeQR Code

بلتستان کے ملازمین کو ایکس پاکستان لیو کے لیے گلگت جانے سے مشکلات کا سامنا

7 Dec 2012 00:41

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں ملازمت کرنے والے ملازمین جو عمرہ اور زیارت کیلئے جانے والے ہیں انہیں ایکس پاکستان لیو لینے میں پریشانی درپیش آرہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ملازمین کے لئے ایکس پاکستان چھٹی کا نظام بلتستان ریجن میں ہی کیا جائے، گلگت میں ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیارات مقدسہ اور حج کی زیارات کیلئے جانے والے سرکاری ملازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایکس پاکستان لیو حاصل کریں لیکن بلتستان کے زیارات اور عمرہ کیلئے جانے والے سرکاری ملازمین کو ایکس پاکستان لیو لینے کا نظام بلتستان میں نہیں بلکہ اس کیلئے انہیں گلگت جانا پڑتا ہے جس سے انہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔ خصوصاً محکمہ تعلیم میں ملازمت کرنے والے ملازمین جو عمرہ اور زیارت کیلئے جانے والے ہیں انہیں پریشانی درپیش آرہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ بلتستان ریجن ڈائریکٹریٹ میں یہ نظام نافذ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 218668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218668/بلتستان-کے-ملازمین-کو-ایکس-پاکستان-لیو-لیے-گلگت-جانے-سے-مشکلات-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org