0
Thursday 6 Dec 2012 23:56

علامہ عبدالخالق اسدی راولپنڈی اجتماع کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقرر

علامہ عبدالخالق اسدی راولپنڈی اجتماع کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے 13 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان اجتماع کرنیکا اعلان کیا ہے جس کے لئے مرکزی کابینہ نے پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس اجتماع کے تمام انتظامات کو دیکھے گی۔ مجلس وحدت مسلمین نے ڈھوک سیداں راولپنڈی، ڈی آئی خان، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں محرم الحرام کے دوران بم دھماکوں سے شہید ہونے والے شہدا کا چہلم منانے کیلئے 13 جنوری کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں عظیم الشان اجتماع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کی مجلس وحدت مسلمین مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہدا کے دفاع میں شہید ہونے والے افراد کے چہلم کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائیگا اور دنیا کو پیغام دیا جائیگا کہ ہم عزاداری سید الشہدا پر کسی صورت کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو اس اجتماع کے تمام انتظامات کو دیکھے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، ملک اقرار حسین سمیت دیگر شامل ہیں، جو اس اجتماع کے تمام انتظامات کو دیکھیں گے۔ اجتماع میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت گرد و نواح سے ہزاروں افراد کی شرکت یقینی بنائی جائیگی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 218693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش