0
Friday 7 Dec 2012 02:45

مشترکہ دشمن شیعہ سنی عوام کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں، علامہ سبیل حسن

مشترکہ دشمن شیعہ سنی عوام کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں، علامہ سبیل حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی پاکستان و اسلام دشمن قوتوں کو لگام دی جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں مولانا اسماعیل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ مسلمانوں کے مشترکہ دشمن شیعہ سنی عوام کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں، حکومت کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی کرے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اہلحدیث پیش امام کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کی گرفتاری اور اس کے انکشافات نے ظاہر کردیا ہے کہ شیعہ سنی عوام کے قتل عام میں ایک ہی قوت ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 218723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش