QR CodeQR Code

پاکستان اور کوریا کے مالاکنڈ ٹنل کی تعمیر اور آبی وسائل کے 2 معاہدوں پر دستخط

7 Dec 2012 06:15

اسلام ٹائمز: مالاکنڈ ٹنل قرض معاہدہ کے تحت منصوبے کیلئے 78 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔ مالاکنڈ ٹنل نہ صرف دیر، مالاکنڈ اور سوات اور ملحقہ علاقوں کو مختصر راستہ فراہم کرے گی بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں تک آسان رسائی بھی دستیاب ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور جنوبی کوریا نے بدھ کو مالاکنڈ ٹنل (سرنگ) کی تعمیر کے منصوبے اور ڈیموں سمیت آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ مالاکنڈ ٹنل کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف کوریا کے چیئرمین کم یونگ ہو آن سے ملاقات کے دوران کئے گئے۔ مالاکنڈ ٹنل قرض معاہدہ کے تحت منصوبے کیلئے 78 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔ مالاکنڈ ٹنل نہ صرف دیر، مالاکنڈ اور سوات اور ملحقہ علاقوں کو مختصر راستہ فراہم کرے گی بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں تک آسان رسائی بھی دستیاب ہوگی اور ملک کو اپنی مصنوعات کیلئے مارکیٹ رسائی ملے گی۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں اس منصوبے کے لئے اقتصادی ترقی تعاون فنڈ کے ذریعے 78 ملین ڈالر سرمایہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 9.7 کلومیٹر طویل اس منصوبے میں سرنگ کے دونوں اطراف پر رابطہ سڑکیں اور تین پل شامل ہیں۔ منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی جنوبی کوریائی ماہرین نے این ایچ اے کے اشتراک کار سے مکمل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 218749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218749/پاکستان-اور-کوریا-کے-مالاکنڈ-ٹنل-کی-تعمیر-آبی-وسائل-2-معاہدوں-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org