QR CodeQR Code

مصر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، 50 گرفتار

13 Mar 2010 13:44

اسلام ٹائمز: مصر میں مسجدالاقصی کی حمایت میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جسکے بعد پولیس نے اخوان المسلمین کے 50 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز کے مطابق گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مصر میں اخوان المسلمین کی کال پر ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے مصر کے صوبوں الاسماعیلیہ، الشرقیہ، المنوفیہ، الدقھلیہ اور الجیزہ میں برپا کئے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے غاصبانہ اقدامات اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے "اے فلسطین، اے فلسطینی، تیرا خون میرا خون اور تیرا دین میرا دین ہے"، "الاقصی مدد مانگتا ہے، اے مسلمانو، تم کہاں ہو؟"۔
جنگ نیوز کے مطابق شرقیہ صوبے میں اخوان المسلمون کے زیراہتمام مظاہرے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے مغربی کنارے سے اسرائیل، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی اور مسجد اقصیٰ میں پچاس سال سے کم عمر مسلمانوں کو جانے کی اجازت نہ دینے کے اسرائیلی اقدامات کی شدیدمذمت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ فرید اسماعیل نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کیلئے نئی آبادی کے قیام کے فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 21893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21893/مصر-میں-اسرائیلی-مظالم-کے-خلاف-ہزاروں-افراد-کا-مظاہرہ-50-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org