QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سے مذاکرات جاری ہیں، ایم ایم اے جنوری میں بحال ہو جائے گی، حافظ عبدالکریم

7 Dec 2012 23:06

اسلام ٹائمز: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ کا ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ،عوام انتخابات میں پی پی اور اُسکی اتحادی جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرے گی، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ جنوری میں ایم ایم اے اپنی اصلی حالت میں بحال ہوجائے گی، اس حوالے سے دینی جماعتوں کے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ملک میں امان و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، عوام آئندہ الیکشن میں اُنہیں مسترد کردیں گے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران اور دیگر سیاسی جماعتوں کو کالاباغ ڈیم پر سیاست کی بجائے ملکی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہیے، جو بھی فیصلہ کیا جائے تمام صوبوں کی باہمی مشاورت سے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 218945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218945/جماعت-اسلامی-سے-مذاکرات-جاری-ہیں-ایم-اے-جنوری-میں-بحال-ہو-جائے-گی-حافظ-عبدالکریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org