QR CodeQR Code

بلوچستان میں 2 اہل تشیع کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا

8 Dec 2012 01:32

اسلام ٹائمز: مچھ میں ذوالفقار نامی نوجوان کو دہشتگردوں نے دکان میں نشانہ بنایا، سب انسپیکٹر منظور حسن کو اس کے اپنے ساتھی نے ہی قتل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں اہل تشیع کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مچھ کے علاقہ میں دہشتگردوں نے اپنی دکان میں موجود شیعہ نوجوان ذوالفقار علی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا، علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقہ چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب منظور حسین نامی سب انسپیکٹر کو اُس کے اپنے ہی ساتھی اہلکار نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں عرصہ دراز سے اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، تاہم حکومت اور سیکورٹی ادارے اس سلسلے کو روکنے میں اب تک ناکام ہیں۔


خبر کا کوڈ: 219012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219012/بلوچستان-میں-2-اہل-تشیع-کو-فائرنگ-کر-کے-شہید-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org