0
Saturday 8 Dec 2012 14:53

ڈی آئی خان میں دو بڑے سانحات انتظامیہ کیوجہ سے پیش آئے، حاجی داد خان

ڈی آئی خان میں دو بڑے سانحات انتظامیہ کیوجہ سے پیش آئے، حاجی داد خان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی داد خان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دو بڑے سانحات رونماء ہوئے۔ جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ خیبر پخونخوا کے حساس اضلاع فوج کے حوالے ہونے چاہئے تھے۔ مگر ایسا نہ کرنے کی وجہ سے ایک بڑے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کی انتظامیہ نے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر اچھے انتظامات کئے تھے، جس کی وجہ سے کوئی افسوس ناک واقعہ پش نہیں آیا۔ ہم انتظامیہ اور اہل سنت کے بہت مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہر قسم کے تعاون میں پیش پیش تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے غیور عوام کے تعاون نے ثابت کردیا کہ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوہاٹ اور ہنگو کے امن کو خراب نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 219022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش