QR CodeQR Code

قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا، ایک پاکستانی جاں بحق 6 زخمی

14 Mar 2010 10:48

اسلام ٹائمز: افغانستان کے صوبے قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔


اسلام ٹائمز - جنگ نیوز کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ دیگر 6 پاکستانی زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح قندھار کے مشرقی علاقے میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب طاقتور دھماکے سے شہر گونج اٹھا، جس سے ایک پاکستانی ہلاک جبکہ دیگر 6 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قندھار کے مختلف مقامات پر حملوں میں تقریباً 35افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قندھار کی صوبائی کونسل کے رکن اور صدر حامد کرزئی کے بھائی احمد ولی کرزئی کے مطابق خودکش حملے شہر کے ایک ہوٹل، قیدخانے، مسجد اور ایک مصروف شاہراہ پر ہوئے۔ ولی کرزئی کے مطابق حملوں کا مقصد قندھار کے قیدخانے سے قیدیوں کو رہا کرانا تھا تاہم کوئی قیدی فرار نہیں ہو سکا۔ افغان پولیس حکام کے مطابق حملوں میں 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 21924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21924/قندھار-میں-پاکستانی-قونصل-خانے-کے-قریب-دھماکا-ایک-جاں-بحق-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org