1
0
Saturday 8 Dec 2012 18:09

ملک بھر میں آئی ایس او کے اجلاس عمومی شروع ہو گئے

ملک بھر میں آئی ایس او کے اجلاس عمومی شروع ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان بھر میں ڈویژنل اجلاس عمومیز شروع ہو چکی ہیں جس میں نئے سال کیلئے نامزد ڈویژنل عہدیداروں کی منظوری اور سالانہ پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں تمام یونٹس صدور اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی نمائندہ، اراکین ذیلی نظارت، سینئرز اور علماء کرام بھی شرکت گے۔ پروگرام میں نوجوانوں کی فکری تربیت کے لئے لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس سال کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ’’احیائے ثقافت اسلامی‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے، جس میں اسلامی ثقافت کی ترویج کے لئے مختلف قسم کے عملی اقدامات کو بروئے کار لانے کیلئے ایجنڈے کو زیر بحث لایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل مغربی ثقافتی یلغار سے اپنے دامن کو بچا کر دین ناب محمدی(ص) اور اسلامی ثقافت کو اپنا سکیں۔ ’’احیائے ثقافت اسلامی سال‘‘ کا پہلا اجلاس نصیر آباد ڈویژن، دوسرا بہاولپور ڈویژن، تیسرا ڈیرہ غازی خان ڈویژن، چوتھا لاہور ڈویژن، پانچواں آزاد کشمیر ڈویژن، چھٹا پشاور ڈویژن اور ساتواں گلگت ڈویژن میں ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 219245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

very nice
ہماری پیشکش