0
Saturday 8 Dec 2012 20:30

حکمران سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیں، علامہ راغب نعیمی

حکمران سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیں، علامہ راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم ہیں کسی سیاسی جماعت یا حکمران جماعت کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنی آزادی کا پورا حق ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کو پریشان کرنا بند کریں اور ان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عام آدمی بہتر زندگی گزار سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ادوار میں بھی ہمیشہ قانون کو اہمیت دی گئی ہے کسی فرد کو نہیں اس لیے ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ قانون کے اندر رہتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیں۔ مولانا راغب حسین نعیمی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ تحصیل، ضلع اور دیگر چھوٹے پیمانے پر قائم عدالتی نظام میں بھی تبدیلی لائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے سکے۔ انہوں نے انتہائی دکھ سے کہا کہ پاکستان میں سالہا سال سے چلنے والوں مقدمات پر چیف جسٹس نوٹس لیں تاکہ دیہی علاقہ جات میں مقیم لوگ اپنے مقدمات سے چھٹکارا پا سکیں اور روزمرہ زندگی میں مصروف ہوں۔
خبر کا کوڈ : 219276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش