0
Monday 10 Dec 2012 19:59

اسکردو سے تحصیل گلتری کا زمینی راستہ چھ ماہ کے لیے منقطع ہوگیا

اسکردو سے تحصیل گلتری کا زمینی راستہ چھ ماہ کے لیے منقطع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ تحصیل گلتری اسکردو کا زمینی رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہوگیا۔ چھ ماہ کیلئے بالائی تحصیل کے عوام بیرونی دنیا سے کٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین سیاحتی جگہ دیوسائی کے راستے سے بھی گلتری کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور اب کم سے کم چھ ماہ کے لئے مذکورہ تحصیل کی طرف سے آمدد و رفت سوائے ہیلی کاپٹر کے ممکن نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ اس بالائی تحصیل کے 38 دیہاتوں میں عوام کی آدھے سال تک طرز زندگی انتہائی نامساعد اور سخت ہوتی ہے اور اس دوران لوگ جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنے کیلئے جتن کرتے نظر آتے ہیں جبکہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ان سب کے باوجود اس تحصیل میں صحت و خوراک کی مناسب سہولیات تک دستیاب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 219322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش