QR CodeQR Code

تمام روایتی جماعتیں اور قیادت یزیدی نظام کی محافظ بن چکی ہیں، عبدالرشید ترابی

9 Dec 2012 01:20

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے حسین علیہ السلام کے نقش قدم پرچلیں، ریاست کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت تعمیر و ترقی کا پہیہ جام کرے گی تو عوام حکومت کا پہیہ جام کردیں گے، باغ سمیت ریاست بھر میں مظاہرے اور ہڑتالیں حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے ہیں، اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور اپنی ڈگر پر چلتی رہی تو عوام اس کو گھر کا راستہ دکھادیں گے۔ وہ راولپنڈی میں وفود گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ریاست کے بجٹ کا زیادہ حصہ انتظامی اخراجات کی مد میں جارہا ہے اور بے روزگاری اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء اور مشیروں کی فوج قومی خزانے کو اڑا رہی ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ تک چھینا جارہا ہے، میرٹ کی مامالی کی جارہی ہے، بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن قرار دینے والی اسمبلی اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ تمام روایتی جماعتیں اور قیادت یزیدی نظام کی محافظ بن چکی ہیں، عوام اس نظام کے خلاف حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلیں، ریاست کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے، کارکن معاشرے میں اچھے افراد کو منطم کریں اور موثر افراد کو اپنی جماعت میں شامل کریں۔


خبر کا کوڈ: 219337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219337/تمام-روایتی-جماعتیں-اور-قیادت-یزیدی-نظام-کی-محافظ-بن-چکی-ہیں-عبدالرشید-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org