QR CodeQR Code

پرویز مشرف نے "آل پاکستان مسلم لیگ" کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

14 Mar 2010 11:26

اسلام ٹائمز: سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد ڈال دی ہے۔


 اسلام ٹائمز- جنگ نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے "آل پاکستان مسلم لیگ" کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت بنا لی ہے جس کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔ قومی رضاکار تحریک کے سابق چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر سیف کو آل پاکستان مسلم لیگ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ جنرل(ر) پرویز مشرف جلد عملی سیاست میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کی تشکیل کیلئے پرویز مشرف کے حامیوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجتماع ہم خیال مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر لالہ نثار محمد خان کی دعوت پر ہفتے کو چارسدہ میں منعقد کیا گیا جس میں بیرسٹر سیف کے علاوہ میجر جنرل(ر) راشد قریشی اور ق لیگ کے نائب صدر ڈاکٹر شیر افگن نیازی بھی شریک ہوئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کون پرویز مشرف کا حامی ہے اور کون مخالف۔ جو مخالف ہیں وہ حامی نہیں ہو سکتے اس لئے ہم "سازگار" ماحول کا انتظار کریں گے اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا جلد آغاز کر دیں گے۔ الیکشن کمیشن اپنے آئندہ اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن درخواست کا جائزہ لے گا۔


خبر کا کوڈ: 21934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21934/پرویز-مشرف-نے-آل-پاکستان-مسلم-لیگ-کے-نام-سے-نئی-سیاسی-جماعت-بنا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org