0
Sunday 9 Dec 2012 00:04

جعلی پولیس مقابلے کا پول کھل گیا،سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے حقیقت عیاں کردی

جعلی پولیس مقابلے کا پول کھل گیا،سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے حقیقت عیاں کردی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے جعلی پولیس مقابلے کا پول کھول دیا، گلبرگ کی غالب مارکیٹ میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا نوجوان محسن نہتا تھا، پولیس اہلکاروں نے ہلاکت کا یقین ہونے کے بعد لاش کے پاس پستول رکھا، لاہور میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا یہ واقعہ گلبرگ کی غالب مارکیٹ میں پیش آیا، پولیس نے مقابلے کا نام دے کر پہلے نوجوان محسن کو ہلاک کیا، ایس پی ماڈل ٹاوٴن نے پریس کانفرنس بلائی اور معرکے کی داستان میڈیا کو سنائی۔

اس واقع کے بعد ابھی پولیس اہلکاروں کی فرضی بہادری کی خبریں گردش میں تھیں کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو نے پولیس کی ساری کارروائی بےنقاب کر کے رکھ دی، منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان بھاگتا ہوا نظر آتا ہے اور پولیس اس کا تعاقب کرتی ہے، چکوال کے رہائشی محسن کو پولیس نے پہلے ٹارگٹ کر کے مارا اور ہلاکت کا یقین ہونے کے بعد مقابلے کا رنگ دینے کیلئے لاش پر پستول رکھ دیا، ہلاکت کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلکاروں نے مقابلے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی، اس واقعے پر آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ وہ جعلی مقابلوں کے خلاف ہیں اور اس واقعے کی خود انکوائری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 219343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش