0
Sunday 9 Dec 2012 17:07

عمران خان 11دسمبرسے ملتان و جنوبی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے

عمران خان 11دسمبرسے ملتان و جنوبی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ملتان کے رہنمائوں سابق ایم پی اے ابراہیم خان، ضلعی آرگنائزر اعجازجنجوعہ، ظہیرالدین علیزئی ودیگر نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک انصاف عمران خان 10 دسمبرسے جنوبی پنجاب سے عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں وہ ملتان، لودھراں اور لیہ کا دورہ کریں گے، کارکنوں سے ملاقاتیں اور ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 3روزہ دورہ کے دوران بستی لاڑ، بستی ملوک، منظورآباد، بہاولپور بائی پاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنیوالوں کا احتساب کرے گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اہلیان ملتان کی جانب سے عمران خان کی پذیرائی کے جذبوں سے تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور تحفظات بھی دم توڑ دیں گے۔ جماعتی الیکشن کے بعد تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی۔
خبر کا کوڈ : 219553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش