QR CodeQR Code

ایم ایم اے کے مقابلے میں مذہبی اتحاد بنانے والے امریکی و اسرائیلی ایجنٹ کہلائیں گے، مفتی عبدالشکور

9 Dec 2012 21:40

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جے یو آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صوبے پر موجودہ حکومت اور امریکی ایجنڈا مسلط کرنے کی تمام تر ذمہ دار جماعت اسلامی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ماضی کی طرح مذہبی ووٹوں کی تقسیم کا حصہ نہ بنے۔ صوبے پر موجودہ حکومت اور امریکی ایجنڈا مسلط کرنے کی تمام تر ذمہ دار جماعت اسلامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے انٹرویو کے ردعمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں اسلامی سوچ رکھنے والے متحدہ مجلس عمل کے حق جبکہ مودودی سوچ رکھنے والے ایم ایم اے کے خلاف ہیں۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے دینی قوتوں کو نقصان پہنچایا، جس سے سیکولر قوتوں کو فائدہ ا اور آج یہ قوت برسر اقتدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن میں حقیقی مذہبی قوتوں کیخلاف امریکی اور یہودی لابی کی کامیابی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اسلامی سوچ رکھنے والے ان کے کرتوتوں سے واقف ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے دوران عوام نے جماعت اسلامی کو شرمناک شکست سے دوچار کیا اور جے یو آئی کو کامیاب کرایا، اسی طرح آئندہ انتخابات میں بھی یہودی سوچ رکھنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے۔ مفتی عبدالشکور نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی یا دوسری کوئی بھی مذہبی جماعت ایم ایم اے کے مقابلے میں آئے گی یا کوئی دوسرا اتحاد بنائے گی تو وہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹ کہلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کیخلاف ہونے پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مذہبی لوگ بھی جماعت کیخلاف ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گود میں بیٹھنے کیلئے بے تاب جماعت اسلامی کبھی بھی اسلام سے وفادار نہیں ہو سکتی۔


خبر کا کوڈ: 219581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219581/ایم-اے-کے-مقابلے-میں-مذہبی-اتحاد-بنانے-والے-امریکی-اسرائیلی-ایجنٹ-کہلائیں-گے-مفتی-عبدالشکور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org