1
0
Sunday 9 Dec 2012 20:53

چیف جسٹس انتہائی فحش ترکی ڈرامے ’’عشقِ ممنوع‘‘ کا فوری نوٹس لیں،مذہبی حلقے

چیف جسٹس انتہائی فحش ترکی ڈرامے ’’عشقِ ممنوع‘‘ کا فوری نوٹس لیں،مذہبی حلقے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما سید اسد عباس نقوی، رائے ماجد علی، مظاہر شگری، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں پیر محمد اطہر القادری، طارق محبوب، محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، الحاج سرفراز تارڑ، محمد نواز کھرل، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر عابدحسین، ناصر علی، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا و دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس انتہائی فحش ترکی ڈرامے ’’عشقِ ممنوع‘‘ کا فوری نوٹس لیں۔

رہنماؤں نے کہاکہ یہ ڈرامہ اسلامی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس ڈرامے کے نتیجے میں نوجوان نسل کا اخلاق تباہ ہو رہا ہے۔ راہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ پاکستان کے اسلامی کلچر کا بیڑہ غرق کرنے کی ایک ابتدا ہے کیونکہ اس کے ذریعے تھوڑی تھوڑی زہر کی خوراک دے کر لوگوں کو اس کا عادی بنایا جا رہا ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے معاشرے کو فحاشی و عریانی کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔

مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ یہ ثقافتی حملہ ڈرون حملوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اس ڈرامے کو نہ روکا گیا تو پاکستان کی اسلامی اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکل جائے گا اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ’’عشقِ ممنوع‘‘ کا نوٹس لیں اور اسے ہر قیمت پر روکیں اور میڈیا ہاؤسز کو اس امر کا پابند کریں کہ وہ ڈبنگ کے ساتھ اس طرح کے ڈرامے نہیں دکھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نظریاتی مملکت ہے جس کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 219634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

very good
ہماری پیشکش