0
Monday 10 Dec 2012 19:43

جامعہ کراچی، مخصوص کوٹے اور ڈونر نشستوں کے داخلے آج سے شروع ہونگے

جامعہ کراچی، مخصوص کوٹے اور ڈونر نشستوں کے داخلے آج سے شروع ہونگے
اسلام ٹائمز۔ مخصوص کوٹے اور ڈونر نشستوں کے فارم آج بروز پیر 10 دسمبر سے 26 دسمبر 2012ء تک یو بی ایل بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مخصوص کوٹے میں اسپورٹس، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز، معذور افراد، آرمڈ فورس، فاٹا، شمالی علاقہ جات و آزاد جموں کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مخصوص کوٹے پہ داخلے کیلئے جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ فارم ہی قابل قبول ہوگا۔ دوسری جانب شعبہ شماریات میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی) کے داخلہ فارم 21 دسمبر 2012ء تک شعبے سے حاصل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

داخلہ فہرست 26 دسمبر کو تمام شعبہ جات کے نوٹس بورڈ پہ آویزاں کردی جائے گی جبکہ فیس 27 دسمبر تا 04 جنوری 2013ء تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ کلاسوں کا آغاز 07 جنوری سے کیا جائے گا۔ کلاسوں کے نظام الاوقات سہ پہر 3:00 بجے سے 5:30 بجے تک ہوں گے۔ مذکورہ ڈپلومہ پروگرام کسی بھی شعبے میں تحقیق کرنے والے افراد کے لئے بھی نہایت سود مند ثابت ہوگا۔ بی اے / بی ایس سی / بی کام (حیاتیاتی علوم) کے طلباء مذکورہ ڈپلومہ کے ذریعے ایم سی ایس (کمپیوٹر سائنس) اور ایم اے، ایم ایس سی (شماریات) میں داخلے کے اہل ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 219671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش