QR CodeQR Code

بجلی کا طویل بریک ڈاون، پارا چنار کے تاجروں کی احتجاجی مارچ کی دھمکی

10 Dec 2012 00:56

اسلام ٹائمز: تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے پارا چنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور واپڈا حکام مشترکہ سازش کے ذریعے پارا چنار کی عوام بلخصوص تاجروں کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کے طویل بریک ڈاون اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پارا چنار سے گرڈ اسٹیشن کی طرف پیدل احتجاجی مارچ کریں گے، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے پارا چنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور واپڈا حکام مشترکہ سازش کے ذریعے پارا چنار کی عوام بالخصوص تاجروں کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ایک طرف تو سیکورٹی اور ناکوں کے بہانے پارا چنار شہر کی تجارتی سرگرمیاں ماند پڑی ہیں تو دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاون اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سمال انڈسٹریز شدید ترین بحران سے دوچار ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ہم احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 219676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219676/بجلی-کا-طویل-بریک-ڈاون-پارا-چنار-کے-تاجروں-کی-احتجاجی-مارچ-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org