اسلام ٹائمز۔ حضرت امام زین العابدین (ع) ایک ایسی پاکیزہ ہستی ہیں جنوں نے دین اسلام کیلئے وہ مصائب برداشت کئے جن کے تصور سے انسان کانپ اٹھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ شیخ محمد علی توحیدی نے بزم علم وفن کے زیر اہتمام محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام سجاد (ع) اور اہل بیت رسول (ع) کی پاکیزہ سیرت کو پوری دنیا اور اقوام عالم تک متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ سیرت امام زین العابدین (ع) ایک روشن شمع ہے جس سے عالم اسلام منور ہے۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام زین العابدین (ع) کی پاکیزہ سیرت پر عمل کرنا ہر ذی شعور مسلمان کا فرض ہے۔ محفل مسالمہ میں بلتستان کے معروف شعراءنے امام زین العابدین (ع) کے حضور اقدس میں اپنے نذرانے پیش کئے۔