0
Monday 10 Dec 2012 20:19

بلتستان بھر میں یوم شہادت امام سجاد (ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بلتستان بھر میں یوم شہادت امام سجاد (ع) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں یوم شہادت امام زین العابدین (ع) نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں خصوصی مجالس عزاء منعقد ہوئیں اورعلم و تابوت کے جلوس بھی برآمد ہوئے۔ امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں خصوصی مجالس منعقد ہوئیں جس سے علماء، خطباء اور ذاکرین عظام نے امام سید سجاد علیہ السلام کے مصائب، فضائل اور سیرت پر روشنی ڈالی۔ امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ مجالس کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں آج سرکاری اورنجی دفاتر میں ہاف ڈے بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 219692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش