0
Monday 10 Dec 2012 10:31

کویتی عالم دین خالد الحسینان ڈرون حملے میں ہلاک

کویتی عالم دین خالد الحسینان ڈرون حملے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کویتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے معروف عالم دین اور خالد الحسینان دو روز قبل امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی کہ کیا انکے ساتھ دیگر افراد بھی تھے یا وہ اکیلے ہی امریکی حملے کا نشانہ بنے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے مشہور عالم دین پانچ برس قبل افغانستان گئے تھے۔ کویتی شہری خالد بن عبدالرحمان الحسینان المعروف ابو زید الکویتی نے اپنی زندگی القاعدہ کے نظریات اور افغان جنگ کی ترویج کے لئے مخصوص کر رکھی تھی۔

الحسینان کویت کی متعدد مساجد میں امام اور خطیب کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ملک میں موجودگی کے دوران وہ اپنے خطبات میں کھلے عام اپنے سامعین کو مغرب کے خلاف جنگ پر اکسایا کرتے تھے۔ ان کی رائے میں لڑائی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ سن 2007ء میں الحسینان کویت میں اپنا گھر بار فروخت کرکے اپنے خاندان اور چند ساتھیوں سمیت لڑائی کے لئے افغانستان منتقل ہو گئے تھے، جہاں وہ جلد ہی القاعدہ میں شمولیت کے بعد اس کے سپاہی کے طور پر مغربی اہداف کے خلاف جنگ میں مصروف ہو گئے۔ وہ القاعدہ مخالفین سے لڑائی کی تلقین کیا کرتے تھے۔ افغانستان میں اپنی موجودگی کے دوران الحسینان نے اعلان کیا تھا کہ وہ عرب اور خلیجی نوجوانوں کو بھرتی کرکے القاعدہ کے شانہ بشانہ جنگ کے لئے افغانستان بھجوائیں گے۔ نیز وہ ان نوجوانوں کو تنظیم کے حکم پر کسی بھی جگہ معرکہ آرائی کو بھیج سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 219745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش