0
Monday 10 Dec 2012 11:00
جماعت اسلامی مجلس شوری اجلاس

قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت

قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مجلس شوری کا ایک خصوصی اجلاس امیر ضلع سجاد احمد عباسی کی صدارت میں سید مودودی ؒ بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دعوتی اور تنظیمی امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر امیر ضلع سجاد احمد عباسی نے ارکان کی مشاورت سے ضلعی تنظیم نو کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ سیشن کے لیے راجہ محمد جواد جنرل سیکرٹری، شمس الرحمان سواتی، پروفیسر محمد وقاص خان، رضوان احمد، سید کلیم گیلانی، سید ارشد فاروق، ابو عمیر زاہد اور شیخ مسعود احمد نائب امراء جبکہ محمد بشارت گوجر اور محمد ثاقب صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز مقرر کیے گئے ہیں۔ شعبہ جات کی تقرریاں بعد میں کی جائیں گی۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ وار جائزہ بھی لیا گیا، اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رابطہ عوام مہم کو تیز کریں۔ اجلاس میں منظور کردہ ایک قرار داد میں کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مکمل ذمہ داری حکمران اتحاد باالخصوص ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے۔

ایک دوسری قرارداد میں سی این جی کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اوگرا اور سی این جی مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ حکومت سپریم کورٹ کی طرف سے قیمتیں کم کروانے کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی اور گیس کے بلوں پر سر چارج اور دیگر چارجز پر عوام سے رقم جمع کرنا بند کرے۔ ایک اور قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے قوم باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کا ساتھ دے، جس کے ذریعے سے عوام کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 219751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش