0
Monday 10 Dec 2012 11:59

محکمہ اوقاف ملتان کا اجلاس، بہائوالد ین زکریا ملتانی کے عرس کی تیاریاں جاری

محکمہ اوقاف ملتان کا اجلاس، بہائوالد ین زکریا ملتانی کے عرس کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں جاری محکمہ اوقاف کی جانب سے ترقیاتی کام کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمودالحسن، محمد ادریس عباسی، ایکسئین اوقاف رفیق نور، ایس ڈی او اوقاف نیاز احمد بلوچ، منیجر اوقاف ایاز گیلانی، محمد ارشد، ظفر الحسن، مسعود الرحمن نے صو بائی وزیر کو مکمل بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کے موقع پر دربار کے چاروں اطراف کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں اور میٹل ڈیٹکٹرز کی مدد سے لوگوں کی جامہ تلاشی لی جائے جہاں ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے اس کو مزید فول پروف بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج اسی سلسلے میں جامع مسجد کالے منڈی کی باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور باقی شہر کی مساجد میں جاری تزئین و آرائش و تعمیرات کا کام 95 فیصدف مکمل کیا جا چکا ہے جلد ہی ان کو بھی عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائیگا۔ بعدازاں صوبائی وزیرنے سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کی وفات پر اُن کے صاحبزادے ملک محمد عامر ڈوگر سے تعزیت کی اور صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 219761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش