0
Monday 10 Dec 2012 21:12

امریکہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں منتقل کر رہا ہے،فضل کریم

امریکہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں منتقل کر رہا ہے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کے لیے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے قومی مجرم ہیں، ڈرون حملے صلیبی جنگ کا حصہ ہیں، روشنیوں کا شہر کراچی اجڑا ہوادیار بن چکا ہے، پاکستان کی سیاست ضمیر کے بحران کا شکار ہے، ٹیکس چور مافیا کا نیٹ ورک توڑنے کی ضرورت ہے، سیاستدان ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور الزام و دشنام کی سیاست ترک کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو رول آف رولر کی بجائے رول آف لاء کی ضرورت ہے، قانون طاقتوروں کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے، شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔ اہل حق کسی کے گھڑے کی مچھلی نہیں بنیں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں سیاسی تاجروں کے فریب میں نہیں آئیں گے،عالم اسلام کو صلاح الدین ایوبی جیسے حکمران کی ضرورت ہے، مسلح ونگز رکھنے والی جماعتوں پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے پر تلا ہے اور افغانستان کی جنگ پاکستان میں منتقل کر رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو غیرملکی پشت پناہی حاصل ہے، مفاد اور عناد کی سیاست نے ملک کھوکھلا کر دیا ہے، ملک میں ٹیکس دینے کی بجائے ٹیکس چوری کا کلچر پروان چڑھا ہے جس سے ملکی معیشت زوال کا شکار ہے،پاکستان کرائے کے قاتلوں اور موت کے سوداگروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلح گروہ کراچی میں دندناتے پھرتے ہیں اور حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں، تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں اور صنعتیں دوسرے ملکوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ لاہور پر خرچ کرنا ظلم ہے، پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، آئے روز ڈکیتیوں، چوریوں اور اغوا برائے تاوان کے واقعات نے پنجاب کے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 220016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش