0
Tuesday 11 Dec 2012 02:28

متحدہ مجلس عمل اب مسترد مجلس عمل بن چکی ہے، مولانا سمیع الحق

متحدہ مجلس عمل اب مسترد مجلس عمل بن چکی ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ پانچ دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ دینی محاذ کے کنوینئر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر علماء پرمٹس، عہدوں، پلاٹس اور کرپشن میں ملوث نہ ہوں تو چند لوگ بھی انقلاب لاسکتے ہیں۔ ایم ایم اے کے ستر ایم این ایز نے بھی کچھ کام نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ دینی محاذ کا منشور اور دستور کا اعلان سترہ دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی بھی اتحاد میں شامل ہے بہت جلد باضابطہ اعلان ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے اس موقع پر نیٹو سپلائی کیخلاف سولہ دسمبر کو واہگہ بارڈر تک لانگ مارچ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 220078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش