QR CodeQR Code

سانحہ چلاس اور کوہستان کے دنوں میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین تھا، علامہ شیخ حسن جعفری

12 Dec 2012 18:27

اسلام ٹائمز: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و الجماعت اسکردو نے کہا ہے کہ معرفی فاونڈیشن جس انداز سے بلتستان میں ترقیاتی کام کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے صحافیوں نے مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معرفی فاؤنڈیشن کی جانب سے بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ سانحہ کوہستان، چلاس اور دیگر سانحات کے دنوں بلتستان کے صحافیوں نے مثبت انداز سے اپنے پیشہ کو سرانجام دیا اور علاقے کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنے قلم کے ذریعے جہاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرفی فاونڈیشن جس انداز سے بلتستان میں ترقیاتی کام کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے کیونکہ یہ ادارہ صحت اور تعلیم پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی اہم امور انجام دے رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 220321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220321/سانحہ-چلاس-اور-کوہستان-کے-دنوں-میں-صحافیوں-کا-کردار-قابل-تحسین-تھا-علامہ-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org