QR CodeQR Code

کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں کوئی آگ نہیں لگی تھی، نوید قمر

11 Dec 2012 21:39

اسلام ٹائمز: پی آئی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے موجودہ حالات کے ذمے دار جعلی ڈگری والے نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع نوید قمر کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 میں حادثے کی رپورٹ آگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں کوئی آگ نہیں لگی تھی بلکہ انجن فیل ہوگیا تھا۔ ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ پائلٹوں کی جعلی ڈگری اہم ایشو ہے، تاہم کارروائی کرنا ادارے کا فرض ہے۔ نوید قمر نے کہا کہ قومی ائیرلائن کے موجودہ حالات کے ذمے دار جعلی ڈگری والے نہیں ہیں۔ جعلی ڈگری والے اس وقت بھی تھے جب ادارے کے حالات اچھے تھے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے، 36 کے فلیٹ میں کم از کم 33 جہاز موجود ہونے چاہئیں، مگر پی آئی اے کے پاس اس وقت صرف 26 جہاز آپریشنل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ نئے جہاز 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں اور تین دوسری سہ ماہی میں آجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 220326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220326/کراچی-سے-اسلام-آباد-آنیوالی-پی-آئی-اے-کی-پرواز-میں-کوئی-آگ-نہیں-لگی-تھی-نوید-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org