QR CodeQR Code

توہین رسالت (ص) کے الزام میں معروف مصنف اسلام آباد سے گرفتار

11 Dec 2012 21:34

اسلام ٹائمز: بعض دیگر ذرائع کے مطابق مصنف پر یہ الزام ذاتی مخاصمت کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس نے پانچ کتابوں کے مصنف افتخار شیخ کو توہین رسالت (ص) کے تحت درج شدہ ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ عثمان شیخ نامی نوجوان کی درخواست پر درج کیا گیا، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے چچا ڈاکٹر افتخار شیخ نے اپنی کتابوں میں توہین رسالت (ص) کا ارتکاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزم کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ مصنف کیخلاف دینی مدارس کے طلباء نے تھانہ آئی نائن کے باہر احتجاج بھی کیا، پولیس نے اعلٰی حکام کی اجازت کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افتخار شیخ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے ذرائع کے مطابق مصنف پر یہ الزام ذاتی مخاصمت کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 220329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220329/توہین-رسالت-ص-کے-الزام-میں-معروف-مصنف-اسلام-آباد-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org