QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن، امریکی دباوٴ پر صدر زرداری نے طے شدہ دورہ تہران منسوخ کردیا

11 Dec 2012 21:57

اسلام ٹائمز: امریکا کا اصرار ہے کہ پاکستان، ترکمانستان براستہ افغانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر کام کرے، جس کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت واشنگٹن فراہم کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شدید دباوٴ اور مالی ترغیب کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔ فائنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی دباوٴ پر صدر مملکت کو طے شدہ دورہ تہران منسوخ کرنا پڑا۔ گذشتہ ہفتے صدر پاکستان آصف علی زرداری تہران کے بجائے لندن روانہ ہوگئے۔ پاکستان نے توانائی کے بدترین بحران کے باعث ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ کیا تھا، ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منصوبہ ترک کرنے پرتہران کو ماہانہ بیس کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ ادھر امریکا کا اصرار ہے کہ پاکستان، ترکمانستان براستہ افغانستان گیس پائپ لائن معاہدے پر کام کرے، جس کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت واشنگٹن فراہم کرے گا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے امریکا منصوبہ ختم کرنے کیلئے مالی امداد اور جرمانے کی رقم فراہم کرے تو منصوبے کی منسوخی پر غور کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 220366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220366/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-امریکی-دباوٴ-پر-صدر-زرداری-نے-طے-شدہ-دورہ-تہران-منسوخ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org