0
Monday 30 Mar 2009 14:15

سوڈانی صدر گرفتاری وارنٹ کے باوجود قطر پہنچ گئے

سوڈانی صدر گرفتاری وارنٹ کے باوجود قطر پہنچ گئے
سوڈانی صدر عمر البشیر عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے گرفتاری وارنٹ کے باوجود عرب لیگ کانفرنس میں شرکت کیلئے دوحا پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق سوڈانی صدر عمر البشیر اتوار کے روز قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سوڈانی صدر پر عالمی عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد یہ ان کا چوتھا غیرملکی دورہ ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون بھی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحا پہنچ گئے ہیں۔ سوڈانی صدر کی موجودگی میں ان کی آمد پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ سوڈانی صدر عالمی عدالت کے گرفتاری وارنٹ کا سامنا کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ سوڈان اقوام متحدہ کا رکن ہے اور عالمی عدالت ایک آزاد عدالتی ادارہ ہے جو کہ اقوام متحدہ کو سوڈان سے ڈیلنگ کرنے سے نہیں روک سکتا۔

خبر کا کوڈ : 2204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش