0
Monday 15 Mar 2010 15:11

نیٹو طالبان کو افغانستان فرار ہونے سے روکے،اطہر عباس

نیٹو طالبان کو افغانستان فرار ہونے سے روکے،اطہر عباس
لندن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ طالبان کا آپریشن سے بھاگ کر افغانستان میں پناہ لینا عسکریت پسندوں کے خاتمے میں رکاوٹ ہے۔نیٹو طالبان کی آمد و رفت کو روکے۔لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔نیٹو طالبان کو افغانستان فرار ہونے سے روکنے کی ذمہ داری ادا کرے۔اطہر عباس کا کہنا تھا کہ نیٹو کی شکایتوں کے بعد پاکستان نے پاک۔افغان سرحد پر فوج میں اضافہ کر کے عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔اب نیٹو طالبان کو روکنے کا اپنے حصے کا کام کرے،تاکہ عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان پر دباؤ برقرار ہے۔طالبان کے کچھ دھڑے القاعدہ کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔
آج نیوز کے مطابق پاکستان نے نیٹو سے پاک افغان سرحد پر طالبان کی آمد و رفت روکنے کا مطالبہ کر دیا۔لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ سے خطاب میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاک افغان سرحد دونون ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سرحد پر پاکستان کی آٹھ سو اکیس اور افغانستان اور نیٹو کی صرف ایک سو بارہ چیک پوسٹیں ہیں۔میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ جاری ہے لیکن افغانستان سے طالبان کی آمد و رفت کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ متاثر ہورہی ہے۔نیٹو سرحد پار سے طالبان کی آمد و رفت روکے۔




خبر کا کوڈ : 22043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش