QR CodeQR Code

پاکستان کے حکمرانوں میں جس دن ملی اور قومی غیرت پیدا ہوگئی اُسی دن امریکہ کی بے بسی واضح ہو جائے گی۔ مفتی عبدالقوی

12 Dec 2012 01:50

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی اُمور کے سربراہ نے اسلام ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اب تک کی جو دینی جماعتیں ہیں اُن کا آئندہ انتخابات میں کردار بالکل صفر ہوگا، عوام ان کو ایک مرتبہ صوبہ خیبر پختوخواہ میں کتاب (قرآن مجید) کے احترام کے باعث ووٹ دے چکی ہے جس کا نتیجہ لوٹ مار، دھوکہ، اور کرپشن کے سوا کچھ نہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ظلم جہاں بھی ہو اسلام، دنیا کے تمام ادیان اور دنیا کا ہر قانون اُس کی مذمت کرتا ہے، ڈرون حملہ ایک ظلم ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں اس لیے بحثیت پاکستانی، مسلمان اور انسان ہونے کے میں بھی شدید مذمت کرتا ہوں، دوسری بات پاکستان ایک آزاد ملک ہے کسی بھی آزاد ملک میں یا اُس کے ہمسایوں میں کسی ایسی ملک کی مداخلت جو سیاسی طور پر کرتا ہے وہ ایک سنگین جرم ہے تو جو بھی یہ کرتا ہے وہ مجرمانہ شرارت اور ظالمانہ بدمعاشی کرتا ہے، جس کو فی الفور بند ہونا چاہیے اور اگر موجودہ حکومت کے بس میں نہیں تو آنے والے الیکشن میں نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرائے گی اور پاکستان تحریک انصاف کی بڑی واضح پالیسی ہے کہ عمران خان کا جو قوم سے پہلا خطاب ہوگا اُس میں امریکہ کو یہ پیغام دیا جائے کہ ڈرون حملوں کو بند کردے اور اگر کوئی ڈروں حملہ کیا گیا تو ہماری فضائیہ اُسے مار گرائے گی۔
 
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی اُمور کے سربراہ مولانا مفتی عبدالقوی نے اسلام ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن، اُن کے بھائی، اُن کے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹرز اور منسٹرز کرپشن کے باعث اربوں پتی بن چکے ہیں اس لیے اس مرتبہ انتخابات میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور اُن حکمرانوں کے درمیان ہوگا جنہوں نے پاکستان کو بہت مزے سے لوٹا ہے۔


خبر کا کوڈ: 220436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220436/پاکستان-کے-حکمرانوں-میں-جس-دن-ملی-اور-قومی-غیرت-پیدا-ہوگئی-ا-سی-امریکہ-کی-بے-بسی-واضح-ہو-جائے-گی-مفتی-عبدالقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org