0
Wednesday 12 Dec 2012 01:14

ن لیگ شخصیت پرستی جبکہ ق لیگ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پرویز الہی

ن لیگ شخصیت پرستی جبکہ ق لیگ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پرویز الہی
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ق لیگ برسراقتدار آ کر اپنے شروع کیے ہوئے ایسے منصوبوں کو مکمل کرے گی جو خادم اعلیٰ نے ختم کر دئیے ہیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں چکوال سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں نے پرویز الہی سے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ان کے کئی فلاحی منصوبے خادم اعلیٰ شہباز شریف نے اپنی سیاست کی نذر کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واپس آکر اپنے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کے ہر ضلع میں ترقی کا پہیہ چلایا تھا۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ شخصیت پرستی کی سیاست کرتی ہے جبکہ ق لیگ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ میں دو بھائیوں کی ڈکٹیٹر شپ ہے، جو گھر آنے والے مہمانوں کو بھی ملنا پسند نہیں کرتے۔ 
خبر کا کوڈ : 220437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش