0
Wednesday 12 Dec 2012 19:29

متحدہ دینی محاذ اور پاکستان بچاؤ اتحاد کا الیکشن میں ملکر کام کرنے پر اتفاق

متحدہ دینی محاذ اور پاکستان بچاؤ اتحاد کا الیکشن میں ملکر کام کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قیادت میں متحدہ دینی محاذ کے پانچ رکنی وفد نے پاکستان بچاؤ اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ دینی محاذ کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کے ہیرو اور محسن ہیں، ان کی قیادت میں مختلف قومی طبقات کو متحد کرنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں متحدہ دینی محاذ اور ڈاکٹر اے کیو خان کی قیادت میں پاکستان پچاؤ اتحاد آئندہ انتخابات اور اس کے بعد بھی مشترکہ مقاصد کیلئے ملکر کام کریں گے۔ اس مقصد کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور متحدہ دینی محاذ کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی، جو دونوں اتحادوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی تیار کریگی۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ ہمیں مذہبی اور ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والوں کو اکھٹے لیکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اس فرمان کو نصب العین بنانا ہوگا کہ ترقی کیلئے ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ دونوں اتحادوں کے رہنماؤوں کا اگلے ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 220573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش