QR CodeQR Code

عوام انتخابات کے ساتھ انقلاب کی بھی تیاری کریں، جماعت اسلامی

13 Dec 2012 00:08

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کو صرف دیانت دار قیادت ہی بحران سے نکال سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی صفوں میں ایک بھی فرد ایسا موجود نہیں جس کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی۔ عوام انتخابات کے ساتھ انقلاب کی بھی تیاری کریں، حکمرانوں نے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں آئندہ انتخابات کے لئے نامزد قومی و صوبائی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ حکومت نے چار سالوں میں جتنا لوٹا ہے، انتا ماضی میں کسی حکومت نے نہیں لوٹا۔ حکومت ملک نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ملک کو استحکام دینے میں بری طرح ناکام رہی اور اتنے قرضے لئے گئے کہ ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک کو ترقی اور استحکام بخشے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔


خبر کا کوڈ: 220702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220702/عوام-انتخابات-کے-ساتھ-انقلاب-کی-بھی-تیاری-کریں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org