QR CodeQR Code

حقیقی تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے آئیگی، رضا احمد شاہ

13 Dec 2012 00:08

اسلام ٹائمز: رابطہ عوام مہم کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ عوام پی پی پی اور اس کے اتحادیوں سے کی روائتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ ملک میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ این اے 56 کے نامزد امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کو لو ٹنے اور ملک بچانے والوں کے درمیان مقابلہ ہو گا اور جیت ملک بچانے والوں کی ہوگی الیکشن کمیشن کا ووٹر لسٹو ں میں تصویر کا اندراج دھاندلی روکنے میں معاونت ثابت ہوگا جماعت اسلامی آئین و قانون کی حکمرانی نافذ کرکے استحصالی نظام کا خاتمہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے طاری انتخابات مہم کے دوران رابطہ عوام مہم کے موقع پر کیا رضا احمد شاہ نے کہاکہ عوام پی پی پی اور اس کے اتحادیوں سے کی روائتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ ملک میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے آئیگی۔


خبر کا کوڈ: 220733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220733/حقیقی-تبدیلی-صرف-اور-جماعت-اسلامی-کے-پلیٹ-فارم-سے-آئیگی-رضا-احمد-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org