QR CodeQR Code

عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا

13 Dec 2012 00:34

اسلام ٹائمز: جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں ملکوں کا کہنا ہے راکٹ کی آڑ میں لانگ رینج میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ امریکا اور برطانیہ نے بھی شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے لانگ رینج راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں مصنوعی سیارہ بھیج دیا ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے راکٹ کی آڑ میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا راکٹ تجربہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔ راکٹ کے ذریعے مصنوعی سیارہ لانچ کیا گیا جو زمین کے مدار میں اپنے مقررہ مقام پر پہنچ گیا ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں ملکوں کا کہنا ہے راکٹ کی آڑ میں لانگ رینج میزائل کاتجربہ کیا گیا۔ امریکا اور برطانیہ نے بھی شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے راکٹ خلا میں بھیج دیا۔ جاپان اور جنوبی کوریا میں ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کو الرٹ کردیا گیا۔ اقوام متحدہ سے مداخلت کامطالبہ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے صدر نے سکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپانی حکومت نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے راکٹ کا تجربہ کر لیا۔ شمالی کوریا کا راکٹ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے اوپر سے گزرا۔ جاپانی حکومت نے بیان دیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے اس راکٹ کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ شمالی کوریا کے راکٹ کا ملبہ فلپائن سے تین سو کلومیٹر دور سمندرمیں گرا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے ملکی سلامتی کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ شمالی کوریا کا اپریل میں راکٹ تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔ شمالی کوریا نے چند روز قبل اپنا راکٹ تجربہ موٴخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا، روس، جاپان، امریکا، نیٹو اور اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور شمالی کوریا کو اس تجربے سے روکنے کیلئے شدید دباوٴ کا سامنا تھا۔ جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنی فوجوں کو الرٹ کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 220739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220739/عالمی-دباؤ-کے-باوجود-شمالی-کوریا-نے-مصنوعی-سیارہ-خلا-میں-بھیج-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org