0
Thursday 13 Dec 2012 01:56

زرداری کی بی ٹیم چوہدری برادران اور انڈر 19 عمران خان عرف سونامی خان کو عوام مسترد کرچکے ہیں، اعجاز شفیع

زرداری کی بی ٹیم چوہدری برادران اور انڈر 19 عمران خان عرف سونامی خان کو عوام مسترد کرچکے ہیں، اعجاز شفیع
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں عوام کا معیار زندگی دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ وفاقی حکمرانوں کی کرپشن، گیس اور بجلی کے بحرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے، پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام ہوچکاہے۔ زرداری ٹولے نے پاکستان کی عوام کو پتھر اور جنگلوں کی زندگی میں دھکیل دیاہے۔ ملک میں پھیلی بدامنی، لاقانونیت اورمہنگائی کے باعث باہر کے سرمایہ کارملک چھوڑ رہے ہیں۔ پاکستان کے صنعتی ادارے برباد ہوچکے ہیں، قومی وسائل کو زرداری ٹولہ روزانہ کی بنیاد پر لوٹ رہاہے۔ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی، دوتہائی اکثریت حاصل کرکے مسلم لیگ (ن) مرکزسمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر بیت المال وممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیاہے کہ عوام مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور آئندہ قائدمسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معاملات سونپنے کی آرزو رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ زرداری کی بی ٹیم چوہدری برادران اور انڈر 19 عمران خان عرف سونامی خان کو عوام مسترد کرچکے ہیں، تماشائی کبھی ووٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی خوشحالی صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے چناو سے ممکن ہے انتخابات سے قبل ایوان صدر سے سازشی ٹولے کی چھٹی ضروری ہے صدر زرداری کی قیادت میں شفاف انتخابات کا انعقاد کسی صورت ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 220776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش