0
Thursday 13 Dec 2012 20:08

نوجوان اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنا دیں، میاں عامر بشیر

نوجوان اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنا دیں، میاں عامر بشیر
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت، امریکہ، اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نے کہا نوجوان نسل اُمہ اسلامیہ کی جانشین ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی نوجوان خواب غفلت سے بیدار ہوتے ہوئے پوری قوت اور ولولے کیساتھ کرپٹ، امریکہ، بھارت نواز حکومت کیخلاف اسلام کے جھنڈے تلے اکٹھے ہوں اور اسلام دُشمن طاقتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو دفاع وطن کاررواں میں وطن عزیز کے نوجوان 1965 والے جذبے کیساتھ شرکت کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا اور اس سے تجارت جیسے امریکہ، بھارت نواز حکمرانوں کے فیصلوں کو پوری قوم مسترد کرتی ہے۔ عبدالقیوم ظہیر نے کہا 16 دسمبر کو اہلحدیث یوتھ فورس کے ہزاروں نوجوان لاہور کے تمام ٹاؤنز سے قافلوں کی شکل میں بھرپور انداز سے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

اُنہوں نے کہا بھارت، امریکہ پاکستان کے ازلی دُشمن ہیں جنہوں نے آج تک پاکستان کو ایٹمی پاور تسلیم نہیں کیا، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حا صل کیا گیا لیکن حکمران وقت اسلام دُشمن پالیسیوں کو اپنا کر ملکی ساکھ کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے کے حوالے سے حکومتی فیصلہ انتہائی شرمناک اقدام ہے۔ اجلاس سے ایم فہد بیگ، عمر فاروق شیخ، عبدالمنان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 220964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش