0
Tuesday 16 Mar 2010 15:40
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز:

انسانی حقوق کے بارے میں امریکی دعوے بے شرمانہ ہیں

انسانی حقوق کے بارے میں امریکی دعوے بے شرمانہ ہیں
اسلام ٹائمز – فارس نیوز کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے بارے میں کہا: کس قدر بے شرمانہ ہے کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کا ماڈل ظاہر کرنا چاہتا ہے جبکہ دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے ایٹم بم کا استعمال کیا ہے اور اب تک اس بابت معذرت خواہی بھی نہیں کی۔
ہوگو شاویز نے کہا کہ امریکا اب تک بہت سے ممالک پر حملہ ور ہو چکا ہے جسکے باعث کروڑوں افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ انہوں نے اکواڈور کے صدر رافیل کورے کے اس فیصلے کا استقبال کیا کہ وہ امریکا میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں رپورٹ شائع کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے گذشتہ جمعرات کو دنیا میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں وینزویلا میں حکومتی مخالفین کو کچلنے کا ذکر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 22101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش