0
Friday 14 Dec 2012 00:37

خطے سے امریکہ اورنیٹو کے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوگا، لیاقت بلوچ

خطے سے امریکہ اورنیٹو کے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں قیادت کے فقدان کی وجہ سے طالع ازما فائدہ اٹھاتے ہیں اور حکومتوں کو تبدیل کرنے کے دعویدار سڑکوں پر ہی نعرے لگا رہے ہیں۔ ملک کو بہتر مستقبل کے لئے قوم کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا اور الیکشن کو شفاف وغیر جانبدار بنانے کے لیے محب وطن جمہوری قوتوں کوایک ایسا گرینڈ الائنس تشکیل دینا ہوگا جس میں الیکشن کمیشن بااختیار ہو اور اس کے ضابط اخلاق پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہو، 65سالوں سے اقتدار پر قبضے کی خواہش رکھنے والے جس طرح دنداتے پھر رہے ہیں اب ان کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔ فوج، اسٹیبلشمنٹ اور حساس اداروں کو عوام کے جذبات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام وُکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی، خودمختاری اور وقار دائو پر لگا ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تخریب کاری، قتل وغارت کے واقعات نے ہر شہری کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ ایسے حالات پیدا کردیئے جاتے ہیں کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان، عراق سمیت دنیا بھر میں جو حالات پیدا کردیئے ہیں آج امریکہ اپنے کیے پر خود پچھتا رہا ہے۔ افغانستان سے2014ء میں نکلنے کی تیاریوں میں ہے۔ خطے سے امریکہ اور نیٹو کے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور طالع ازما ماورائے آئین جو بھی اقدام کریں گے اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 221065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش