0
Friday 14 Dec 2012 11:52

ایف پی ایس سی کی جانب سے ٹیچرز کی اسامی کیلئے ٹیسٹ اسکردو میں بھی ہوگا

ایف پی ایس سی کی جانب سے ٹیچرز کی اسامی کیلئے ٹیسٹ اسکردو میں بھی ہوگا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ہیڈ ماسٹر اور ٹی جی ٹی کی پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے اسکردو میں بھی دس مقامات پر امتحانی سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں 16 سے 18 دسمبر تک امتحانات ہوں گے۔ بوائز ہائی اسکول نمبر 1، ایلمنٹری کالج، ہائی اسکول سکمیدان، گرلز ہائی اسکول، کے جی گرلز ماڈل ہائی اسکول، بوائز ہائی اسکول کشمراہ، بوائز ڈگری کالج اور گرلز ڈگری کالج میں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان تاریخوں میں باقاعدہ امتحانات ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ان امتحانی مراکز پر انتظامی اہلکار بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 221067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش