0
Friday 14 Dec 2012 13:16

بے گناہ طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکالنا سراسر زیادتی ہے، ایم ڈبلیو ایم

بے گناہ طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکالنا سراسر زیادتی ہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی جانب سے یوم حسین (ع) کے پروگرام کو فرقہ واریت کی نذر کرکےحالات کو بگاڑنے کی سازش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گلگت کے سیکریٹری جنرل سعیدالحسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے طالب علموں پر فائرنگ کی گئی اور ستم بالائے ستم یہ ڈھایا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بے گناہ طالب علموں کو یونیورسٹی سے ہی فارغ کردیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شرپسند گروہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے حالانکہ ملک بھر کی یونیورسٹیز میں یوم حسین (ع) منایا جاتا ہے، خود کے آئی یو میں گزشتہ کئی عرصے سے یوم حسین (ع) کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی شخصیات کے بیانات ان کی فرقہ وارانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں حالانکہ مذکورہ شخصیات خود یوم حسین (ع) کے پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کرچکی ہیں۔

سعید الحسنین نے مزید کہا کہ استور، چلاس اور گلگت کی جیلوں سے خطرناک دہشت گردوں کو فرار کرانے میں حکومتی ہلکار ملوث ہیں اور یہ متواتر واقعات سازش کے تحت رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پل روڈ اور امامیہ مسجد کے پاس بم دھماکوں کے ملزموں کو سزا ملتی تو حیدر پورہ میں واقع گھر میں دستی بم پھینکنے کا واقعہ رونما نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑے بغیر گلگت میں امن قائم کرنا مشکل ہے، اس لئے حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 221151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش