QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکہ، 9 افراد زخمی

14 Dec 2012 21:30

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق بم واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب کھڑی سائیکل پر نصب کیا گیا تھا اور اس کا ہدف قریب سے گزرنے والی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ آج جمعہ کے دن سریاب روڈ پر ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق، 9 افراد کے زخمی ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کے باعث رکشوں سمیت قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 

ایک نجی نیوز چینل کے مطابق، پانچ سے چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد سائیکل پر نصب کرلیا گیا تھا اور اس کا نشانہ سیکورٹی اہکاروں کی گاڑی تھی۔ پولیس کے مطابق بم واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب کھڑی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا ہدف قریب سے گزرنے والی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی تھی، جسے دھماکے میں جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔ 

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امدادی کارکنوں اور مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 221287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221287/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-دھماکہ-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org