0
Saturday 15 Dec 2012 01:51

جموں و کشمیر میں برف باری اور شدید بارشیں

جموں و کشمیر میں برف باری اور شدید بارشیں
اسلام ٹائمز۔ سیزن کی پہلی برفباری کیساتھ ہی مقبوضہ کشمیر سفید چادر میں لپٹ گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برفباری ہوئی، جواہر ٹنل کے آرپار تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئیں، ادھر کم روشنی کے سبب ہوائی پروازوں کی روانگی اور آمد بھی متاثر ہوئی اور کوئی بھی اُڑان ممکن نہیں ہوسکی، اس دوران گلمرگ، ٹنگمرگ، پہلگام، افروٹ، سونہ مرگ، ویری ناگ، ککرناگ، کولگام، شوپیان، اہربل، زبرون پہاڑوں اور وادی کے دیگر بالائی و صحت افزاء مقامات کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر اور دیگر میدانی علاقوں میں بھی جمعہ کی صبح سے ہی برفباری اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں، گلی کوچے اور اکثر بازار و بس اسٹینڈ زیر آب آنے سے لوگوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 221293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش